عوام کو کم از کم وقت میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، قراۃ العین ملک

 


چکوال (نامہ نگار) حکومت پنجاب کے احکامات پر عوامی مسائل کے تیز رفتار حل کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو کم از کم وقت میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اپنے دفتر میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے شہریوں سے کہا ہےکہ وہ اپنے مسائل بلا جھجھک پیش کریں تاکہ ان کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے ان کےبلا تاخیر حل کیلئے متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ مسائل کے حل کیلئے کی جانیوالی کارروائی سے انہیں آگاہ کیا جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.