چکوال( ڈسڑکٹ رپورٹر) اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے گزشتہ روز چکوال اور تلہ گنگ کا تعزیتی دورہ کیا ،چکوال میں ضلعی صدر اخبار فروش یونین ملک غلام علی کی قبر پر پھولوںکی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر بزرگ اخبار فروش اور سلطانی نیوز ایجنسی کے شوکت محمود سلطانی اور سیکرٹری جنرل اخبار فروش یونین چکوال ثقلین یٰسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ٹکا خان نے ملک غلام علی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد شوکت سلطانی اور ثقلین یٰسین کے ہمراہ تلہ گنگ کا بھی تعزیتی دورہ کیا۔ جہاں پر سینئر اخبار فروش صابر حسین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں ٹکا خان شوکت محمود سلطانی کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں پر شوکت محمود سلطانی نے اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری ٹکا خان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کر رکھا تھا۔ٹکا خان نے بعد ازاں شوکت محمود سلطانی کو ضلعی صدر اخبار فروش یونین اور محمد سجاد کو سٹی صدر جبکہ ثقلین یٰسین کو جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین اور تلہ گنگ سے اشفاق احمد اخبار فروش کو جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین تلہ گنگ مقرر کیا۔مذکورہ نئے مقرر ہونے والے اخبار فروش یونین کے عہدےداران کی حلف برداری عید الفطر کے بعد اخبار مارکیٹ راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس میں اخبار فروش فیڈریشن کے عہدےداران بھی شرکت کرینگے۔
..........................
کوئی تبصرے نہیں