ہیلپنگ ہینڈ چکوال رمضان المبارک میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے


چکوال (ڈسڑکٹ رپورٹر) ہیلپنگ ہینڈ چکوال کا منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کے پروگرام کی جانب سے اپنے 200 رجسٹرڈ بچوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ رمضان المبارک کی رحمتوں و برکتوں میں ہیلپنگ ہینڈ چکوال کا منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کا پروگرام جہاں اپنے رجسٹرڈ بچوں کی بحالی پر کام کر رہا ہے وہیں مہنگائی کے اس دور میں 200 بچوں کے لیے رمضان راشن پیک کا بھی انتظام کیا گیا۔ منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کے پروگرام نے اپنے 200 رجسٹرڈ بچوں میں فرداً فرداً 200 راشن پیک تقسیم کیے۔ ایریا منیجر ہیلپنگ ہینڈ نارتھ پنجاب جناب محمد ندیم، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شہزاد حسین اور پروجیکٹ آفیسر سید عیاض الرحمن شاہ نے بچوں میں راشن پیک تقسیم کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروجیکٹ آفیسر سید عیاض الرحمن شاہ کا کہنا تھا کہ ہیلپنگ ہینڈ چکوال ہَمہ وقت اپنے لوگوں کی ہر ممکن مدد میں مصروف ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ راشن پیک ہیں جو باعزت طریقے سے ہر ہر بچے کو مہیا کیے گئے ہیں تاکہ رمضان المبارک میں مہنگائی کے باوجود مزدور پیشہ یہ گھرانے اپنی خوراک کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ اس موقع پر راشن پیک لینے والے بچوں کے والدین نے ہیلپنگ ہینڈ اور ڈونرز کو دعائیں دیں اور انکا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کی مدد کے باعث انکے بچے درجہ بدرجہ بحالی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.