ضلعی انتظامیہ امسال بھی رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ امسال بھی رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔ سرکاری نرخوں کی لسٹوں کے اجراء اور سوشل میڈیا میں سب اچھا کے وظیفہ میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی تو مثالی ہے لیکن عملاً صورتحال اس کے برعکس ہے اور ہرکوئی اپنے من مانے ریٹ وصول کر رہا ہے۔مجسٹریٹ جرمانے کرکے اپنی حاضری تو ڈال رہے ہیں لیکن اس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ۔انتظامیہ بتائے کہاں سرکاری نرخوں پر معیاری گوشت فروخت ہو رہا ہے۔تحصل کی حدود میں اسسٹنٹ کمشنر کا ایک اہم اور متحرک کردار ہوتا ہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر چکوال کی ابھی تک کہیں بھی نمایاں کارکردگی نظر نہیں آئی۔عوامی حلقوں میں ضلعی انتظامیہ کی مایوس کن کارکردگی پر شدید تشویش پائی جارہی ہے اور موجودہ افسران عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں کیونکہ آبھی تک چکوال کے مسائل وہیں پر ہیں جہاں تھے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.