ہرڑ چوک چوہان روڈ کی تعمیر کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی )عوام کو 20 ماہ ذلیل وخوار ہونے کے بعد ہرڑ چوک چوہان روڈ کی تعمیر کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے۔ مذکورہ روڈ پر 15جولائی 2022 کو کام کا آغاز ہوا لیکن متعدد ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر بھاگ گئے جس کی وجہ علاقہ کے درجنوں دیہات کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بکھرے پتھروں اور گڑھوں سے گاڑیوں کی تباہی ہو چکی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے 6 ماہ میں ادھوری سڑکوں کی تکمیل کے الٹی میٹم سے عوام کو ایک امید کی کرن نظر آئی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کو سکھ کا سانس ملے گا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.