ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی مطالبات پورے نہ ہونے پر پشاور سے کراچی ٹرین مارچ کی منظوری

 


ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے مطالبات پورے نہ ہونے پر پشاور سے کراچی ٹرین مارچ کی منظوری دے دی، ڈی جی پی آر کی ڈویڑنل کمیٹیوں کے اجلاس نہ بلائے جانے پر تشویش کا اظہار، جمہوری عمل کے مکمل ہونے کا خیر مقدم، تنظیم سازی مکمل کرنے کے لیے صوبہ سندھ کی تنظیم کو خصوصی ٹاسک دیا گیا،علاقائی صحافیوں کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کی پالیسیاں نہیں بننے دیں گے،آر یو جے کا اعلامیہ ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کا اجلاس اوکاڑہ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر سیدشفقت حسین گیلانی نے کی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر سید طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل، جوائنٹ سیکرٹری تنویر اسلم خاں، سیکرٹری اطلاعات سید شہزاد حسین نقوی، سیکرٹری سوشل میڈیا اویس اسلم مغل، صدر خواتین ونگ مبینہ پیرزادہ، صدر بلوچستان طاہر علی شاہ، صدر سندھ عادل علی، جنرل سیکرٹری سندھ شہبازعلی اسدی، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب رضوان الحسن قریشی، جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب حافظ عبدالغفور منہاس، جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب عقیل احمد خاں لودھی، جنرل سیکرٹری ویسٹ پنجاب حاجی علیم مغل، ممبران کمیٹی جاوید اسلم بروہی، عمران حیدر کملانہ، محمد اشفاق چوہدری نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی پی آر پنجاب کی ڈویڑنل کمیٹیوں کے اجلاس نہ بلائے جانے پر تشویش کااظہار اور علاقائی صحافیوں کے مطالبات پورے نہ ہونے پر پشاور سے کراچی تک ٹرین مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا جس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان علاقائی صحافیوں کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کی پالیسیاں نہیں بننے گی،تنظیم سازی مکمل کرنے کے لیے صوبہ سندھ کی صوبائی تنظیم کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔اجلاس میں ملک میں جمہور ی عمل کے مکمل ہونے کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔اجلاس میں علاقائی صحافیوںکو پلاٹ سکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.