کونٹ سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم میں دو بچے جاں بحق



ڈھڈیال(مسرت جعفری) مندرہ چکوال روڈ کونٹ سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم میں دو بچے جاں بحق، موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ فریکچر جبکہ بچوں کی والدہ بھی شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلوبل ویلج ماڈل سکول سانگ کی ٹیچر رابعہ نامی خاتون سکول سے چھٹی کے بعد اپنے بچوں اور دیور شکیب نامی نوجوان کے ساتھ کونٹ جا رہے تھے کہ کونٹ سٹاپ کے قریب مخالفت سمت سے آنے والی ایکس ایل آئی کار نمبر LE 5219 سے ٹکرا گئے حادثہ اتنا شدید تھا کہ چوتھی جماعت کا طالب علم ضامن علی موقع پر جاں بحق اور تیسری جماعت کی طالبہ بیٹی ماہ نور فاطمہ ہسپتال لے جاتے جاتے راستے میں دم توڑ گئی جبکہ موثر سائیکل سوار شکیب کی ٹانگ کی ہڈی فریکچر اور بچوں کی والدہ رابعہ نامی ٹیچر اور ایک چھوٹی بچی شدید زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال منتقل کر دیا بچوں کی لاشیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار تھی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.