ڈھڈیال سے کچرے اور گندگی کی ڈھیروں کو ختم کر دیا گیا
ڈھڈیال (مسرت جعفری)چکوال ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ہدایات پر ڈھڈیال سے کچرے اور گندگی کی ڈھیروں کو ختم کر دیا گیا سیاسی و سماجی شخصیت بابو ذوالفقار حسین گجر کی خصوصی کاوشوں سے محلہ کشمیر کالونی، منہاس کالونی، محلہ ریلوے گراؤنڈ، محلہ جامعہ فاروقی مسجد، ہسپتال روڈ اور شاہ اسحاق سٹیڈیم سے بلدیہ چکوال کی ٹیم نے بھاری مشینری سے کچرے اور گندگی کے ڈھیروں کو ختم کر دیا ۔ کچرا اور گندگی متعلقہ جگہوں سے اٹھوا دی گئی اور شہر کو صاف ستھرا کر دیا گیا۔ شہریوں سے خصوصی اپیل ہے کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھیں اور صاف کی جانے والی جگہ پر گندگی پھینکنے سے احتیاط کریں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے بابو ذوالفقار حسین گجر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
کوئی تبصرے نہیں