چکوالینز کے اعزاز میں چیئرمین فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہر محمود چکرال کا افطار ڈنر

 


چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )برمنگھم میں مقیم چکوالینز کے اعزاز میں چیئرمین فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہر محمود چکرال نے گزشتہ روز افطار ڈنر دیا۔ جس میں ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ چوہدری عارف اقبال آف تھنیل فتوحی، ملک فتح خان، مرزا خالد کوٹ اقبال، حاجی اقبال جوراں، ملک منظور پنوال، مشرف مرید، اکرام مرید، واجد شاہ نارنگ سیداں ،سردار مسلم خان ، چوہدری حمزہ جعفر آباد، علی سرپاک، بلاول سرپاک، ملک عجائب کھودے، اشفاق کہوٹ سدوال، اشفاق کہوٹ سدوال، سبط الحسن گیلانی چوہان، راجہ امین ملہال مغلاں، ملک رضوان ربال، چوہدری عباس خان بکھاری کلاں، شمائن سکندر ڈھڈیال، شعبان خان، بنارس کوٹ اقبال، سرفراز نمبردار کوٹ اقبال، آصف کوٹ اقبال، ملک غلام مرتضیٰ نمبردار کھودے، اور دیگر چکوالینز نے شرکت کی۔ پرتکلف افطاری کے ساتھ ڈنر بھی دیا گیا۔ شرکاءنے چوہدری اظہر محمود چکرال کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ چوہدری اظہر محمود چکرال گزشتہ کئی سالوں سے چکوالینز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کر رہے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.