چوہدری اظہر محمود چکرال کا جذبہ ایثار ،ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں سحری و افطاری


چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر ) چیئرمین فرینڈز آف چکوال برمنگھم اور ضلع چکوال کی معروف سماجی و انسان دوست شخصیت چوہدری اظہر محمود چکرال کا جذبہ ایثار ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے سحری و افطاری کا اہتمام کیا ہے۔جو پورا ماہ رمضان جاری رہے گی۔ سحری اور افطاری میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو اعلیٰ قسم کا کھانا اور افطاری دی جارہی ہے۔ جس میں روزانہ سینکڑوں مریضوں اور ان کے لواحقین کے علاوہ ہسپتال کے ملازمین بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ سحری و افطاری کا اہتمام یکم رمضان المبارک سے جاری ہے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے چوہدری اظہر محمود چکرال کے جذبہ ایثار کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.