چودھری غلام جیلانی منہاس ایڈوکیٹ کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات





چکوال (نامہ نگار)ضلعی صدر مسلم لیگ نون لائیرز فورم ضلع چکوال چودھری غلام جیلانی منہاس ایڈوکیٹ کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات ۔وفاقی وزیر قانون تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے ضلعی صدر چکوال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔لائرز فورم کو مزید فعال کیا جائے گا اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پروگرام مرتب کر رہے ہیں ۔وکلاء پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں تحصیل سطح سے لے کر ڈویژن سطح تک تمام صوبہ پنجاب کی بار اسوسییشنوں کو بلا امتیاز گرانٹ جاری کی جائے گی ۔پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف کہ ویژن کو لے کر وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پایا تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ملک کے اندر حالیہ مہنگائی کا سد باب کرنے کے لیے بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی ۔مہنگی بجلی کو سستا کرنے کے لیے  بڑے پیمانے پر سولر سسٹم کا نظام شروع کرنے والے ہیں ۔جس میں کسانوں کے ٹیوب ویل کے لیے فری سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا ۔گھریلو پیمانے پر بھی سستا سولر سسٹم دیا جائے گا اور بجلی گھروں کو تیل کی بجائے سولر سسٹم پر کنورٹ کرنے کے لیے پروگرام اخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.