پی ٹی آئی کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا،اسدمحمود

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحریک انصاف یونین کونسل کھوتیاں کے جنرل سیکرٹری و فوکل پرسن انتخابی مہم اسد محمود نے کہا ہے کہ ایسے جعلی اور جھوٹے انتخابی نتائج کوتسلیم نہیں کرتے جس میں ووٹرز کا مینڈیٹ چرایا گیا ہو پی ٹی آئی کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ میں سے ایک میں بھی پی ٹی آئی نہیں ہاری تھی8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے نومنتخب ممبران اسمبلی کی سیٹیں چھینی گئی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور اصل حقداروں کو ان کی سیٹیں دی جائےں جو عوام نے مینڈیٹ دے کر منتخب کیے ہیں یہ عوام کا حق ہے جس نے اپنے نمائندے منتخب کئے ہیں تحریک انصاف یونین کونسل کھوتیاں کے جنرل سیکرٹری اسد محمود کا کہنا تھا کہ آراوز نے اپنے عہدے سے ظلم کیا کہ ممبران اسمبلی کے غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کر دئیے انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہوئی ہے کسی کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.