حاجی محمد ثقلین کو امام بارگاہ بیت الحزن شاہ پور اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سپردِ خاک کر دیا گیا
ڈھڈیال(مسرت جعفری) معروف کاروباری شخصیت و عزادار حاجی محمد ثقلین کو امام بارگاہ بیت الحزن شاہ پور اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ حاجی محمد صفدر مرحوم ( اولڈ سپیئر پارٹس والے) کے امام بارگاہ بیت الحزن شاہ پور اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ سابق چیئرمین یونین کونسل ڈھڈیال محمد افضل مرحوم کے بھائی، ماسٹر محمد نعیم، زاہد حسین فوڈ انسپکٹر ( ڈھڈیال) کے ماموں،عرفان رضا، فرحان رضا، فرقان حیدر کے والد محترم معروف کاروباری شخصیت و عزادار حاجی محمد ثقلین کو امام بارگاہ بیت الحزن شاہ پور اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز امام بارگاہ بیت الحزن شاہ پور اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں راولپنڈی اسلام آباد سے کاروباری شخصیات کے علاؤہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی بانیان مجالس عزاداران اور علاقہ بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں