تحریک منہاج القران کے زیر انتظام 5 روزہ دروس عرفان القران کی آخری نشست

 



چکوال (نامہ نگار)تحریک منہاج القران کے زیر انتظام 5 روزہ دروس عرفان القران کی آخری نشست مکہ میں ہال میں منعقد ہوئی جس کا موضوع تھا غصہ ڈپریشن اور اس کا علاج علامہ محمد احسان رضوی نے مدلل خطاب کیا اور غصے کی علامات گنوائی اور اسلام میں غصے کو کنٹرول کرنے کا کیا علاج موجود ہے غصہ انا ایک فطری عمل ہے لیکن غصے کو برداشت کرنا اسلام نے سکھایا ہے کہ کس طریقے سے اپ غصہ اور ڈپریشن پر کنٹرول کر کے حالات اور معاشرے کو بہتر بنا سکتے ہیں اس موقع پر خواتین و حضرات کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی پنڈال خواتین و حضرات سے کچا کچ بھرا ہوا تھا جس کے بعد مزید کرسیاں لگانی پڑی اب جب ہال کی جگہ بھی تنگ پڑ گئی اور پنڈال میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہ رہی تو لوگوں نے سیڑھیوں پر بیٹھ کر بھی خطاب سنا اس موقع پر علماء کرام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جن میں حافظ غلام مصطفی صاحب پیر محمد سرفراز نقشبندی حافظ منصب علی صاحب ساقی علامہ قاری شکیل احمد علامہ ضیا اصغر حافظ محسن رضا کے علاوہ حاجی اکبر بادشاہ عرفا ن حسین کپتان طاہر ی غلام عباس سینیر صحافی ریاض انجم اور نیلہ دلہہ دولتالہ بہکڑی ڈوڈیال چک بھون ڈھوک ڈبری بھیں پادشہان پنوال اور ضلع بھر سے احباب نے شرکت کی پروگرام کے اختتام پر یونین کونسل تین کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ترجمہ عرفان القران کے30 نسخے قر عہ اندازی میں دیے گئے اس موقع پر تحریک منہاج القران پاکستان عوامی تحریک مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ منہاج یوتھ لیگ منہاج القران وومن لیگ اور منہاج القران علماء کونسل نے پروگرام کے انتظامات سنبھال رکھے تھے پروگرام کے اختتام پر علامہ محمد احسان رضوی رقت انگیز دعا کراوی توقیر احمد اعوان سینیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب چوہدری نزر حسین صدر تحریک منہاج القران ضلع چکوال حافظ محمد خان صاحب ناظم تحریک منہاج القران ضلع چکوال طاہر اعوان دلہہ صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال ساجد حسین اعوان ملک نزر حسین صدر تحریک منہاج القران تحصیل چکوال اعجاز حسین اگرال ناظم تحریک منہاج القران تحصیل چکوال حاجی محمد صابر خان ہارون حیدر صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع چکوال حاجی جہانگیر حسین ناظم حلقہ درود تحصیل چکوال حاجی عبدالغنی ناظم مالیات تحریک منہاج القرن ملک فہیم الرحمن صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ تحصیل چکوال محمد عثمان علی صدر منہا ج یوتھ لیگ تحصیل چکوال ذیشان مغل توقیر مغل کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی بڑی تعداد جن میں میڈم فلک ناز صاحبہ مسز توقیر احمد اعوان مسز ساجد اعوان عظمی عروج ملک صاحبہ مصباح وزیر صاحبہ ماہ رخ زہرا صاحبہ موجود تھیں پروگرام میں خواتین حضرات میں اسناد بھی تقسیم کی گیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.