چکوال انٹر نیشنل ہیر ڈریسر ڈھڈیال کی رنگارنگ افتتاحی تقریب
ڈھڈیال(مسرت جعفری)چکوال انٹر نیشنل ہیر ڈریسر پنڈی روڈ راجہ انجم مارکیٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب سوموار کے روز منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سجادہ نشین پیر سید سجاد معصوم بادشاہ آستانہ عالیہ گاہی گفانوالہ،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ اور چوہدری نثار عباس سرال نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سردار نجف حمید لطیفال، چوہدری طارق محمود فم کسر، چوہدری ظفر السلام، چوہدری سلیم رضا فم کسر، چوہدری ذیشان رضا شانی پڑھال، چوہدری بابر رحمان مغل پڑھال، چوہدری منور حیات منیجر الائیڈ بنک ڈھڈیال،چوہدری عنصر کوٹ اقبال، چوہدری رشید چوہان،ملک لیاقت علی، رضی جعفری کے علاؤہ کثیر تعداد میں کاروباری سیاسی و سماجی بنک افسران اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں اونر حاجی محمد رزاق فخر پڑہال، محمد سجاد عرف ساجا،مشتاق حسین نے آنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں