گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈھوک ہسولیاں سے موٹر چوری کرلی گئی

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈھوک ہسولیاں سے موٹر چوری کرلی گئی جس کی وجہ سے طالبات کے لیے پانی کا حصول مشکل ہو گیاہے۔ علاقہ کے تمام دیہات میں چھوٹے چور سر گرم ہیں جو سرکاری تعلیمی اداروں، پولٹری فارمز اور دیگر مختلف جگہوں سے اشیاء چرا رہے ہیں ۔ان وارداتوں میں زیادہ تر چھپے رستم مقامی چور ہیں جو مکمل معلومات ہونے کی وجہ سے کامیاب وارداتیں کررہے ہیں۔ پولیس حکام صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.