تندوری روٹی اور نان کے نرخ مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ و کنٹرولر آف پرائسز اینڈ سپلائیز قراۃ العین ملک نے ضلع چکوال اور تلہ گنگ کی مالی حدود میں تندوری روٹی اور نان کے نرخ مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر آف پرائسز اینڈ سپلائیز چکوال و تلہ گنگ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام وزنی تندوری روٹی کی قیمت فروخت 16 روپے فی عدد جبکہ 120 گرام وزنی نان کی قیمت فروخت 20 روپے فی عدد مقرر کر دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر آف پرائسز اینڈ سپلائیز چکوال و تلہ گنگ قراۃ العین ملک نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ روٹی اور نان کی فروخت میں مقررہ وزن اور نرخ کی مکمل پیروی کی جائے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ضلع چکوال و تلہ گنگ میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں اچانک چیکنگ کر رہی ہیں جو کم وزن اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر تندوری روٹی اور نان فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گی ۔ انہوں نے ضلع چکوال و تلہ گنگ میں تندوری روٹی اور نان فروخت کنندگان کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخوں کی فہرستیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں تاکہ روٹی اور نان کے خریدار مقررہ نرخوں سے پوری طرح باخبر رہیں اور کوئی تندور مالک یا دکاندار زائد قیمت وصول نہ کر سکے۔
کوئی تبصرے نہیں