نئے نرخوں کے نفاذ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

 چکوال(نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر روٹی اور نان کی قیمتوں میں کی گئی کمی کے عوام دوست اقدام کے نتیجہ میں نئے نرخوں کے نفاذ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس سے ایم پی اے سلطان حیدر علی خان ، ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ قراۃ العین ملک اور ایم پی اے ملک شہر یار کے نمائندہ ملک عاطف نے خطاب کیا ۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر 100 گرام وزنی روٹی کا نرخ 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے فی عدد اور 120 گرام وزنی نان کا نرخ 25 روپے سے کم کر کے 20 روپے فی عدد مقرر کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ایم پی اے سلطان حیدر علی خان نے اس امر کی تاکید کی کہ نان بائی ایسوسی ایشن سے بات چیت کی جائے تاکہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات حسبِ منشاء طور پر صارفین تک پہنچائے جا سکیں ۔ اجلاس کے دوران ملک عاطف نے نشاندہی کی کہ اگر آٹے کے نرخوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے تو نان بائی ایسوسی ایشن کو کم نرخوں پر روٹی فروخت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے ۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر عزم کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے غریب پرور اقدام پر کماحقہ عملدرآمد کرتے ہوئے روٹی اور نان کے نرخوں میں کی گئی کمی کی بدولت بھر پور ریلیف عام آدمی تک پہنچایا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.