پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات


 

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات آج صوبہ بھر کے کالجز میں منعقد ہوئے جس میں لیکچررز اور پروفیسرز نے نئے سیشن کے لئیے اپنی قیادت کا انتخاب کیا۔ ضلع چکوال میں تحریک اساتذہ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ ضلع بھر کے مردانہ اور زنانہ کالجز  سے موصول شدہ نتائج کے مطابق مرکزی سطح پہ تحریک اساتذہ کے پینل نے ۱۷۷ جبکہ اتحاد اساتذہ نے ۶۵ ووٹ حاصل کئیے جبکہ ڈویژنل سطح پہ تحریک اساتذہ کے پینل نے ۱۹۶ اور اتحاد اساتذہ نے ۴۷ ووٹ حاصل کئیے ۔ تحریک اساتذہ کے ڈویژنل پینل میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنوال کے پروفیسر عدنان ادریس ضلعی صدارت کی سیٹ پہ کامیاب ہوئے جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ کے پروفیسر طارق بھٹی بھی  کامیاب ٹھہرے ۔ تحریک اساتذہ چکوال کے قائدین پروفیسر نواب خان، پروفیسر شاہد آزاد، پروفیسر سہیل ملک ، پروفیسر حبیب الرحمٰن، پروفیسر شکیل الرحمٰن ، پروفیسر محمد اکرام ، ڈاکٹرعظمت شہزاد  اور پروفیسر نعیم نے ضلع کی کالج کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ ضلعی ایسوسی ایشن پہلے کی طرح آئندہ بھی گروہی سیاست سے بالاتر ہو کے اتحادواتفاق سے  اجتماعی مسائل پہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.