نوجوان نسل اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر پاکستان کی قسمت بدل سکتی ہے،جنرل عبدالقیوم


“ ملکوں کے سربراہ اگر لائق اور دیانتدار ہوں، وہ اس دنیا کی عارضی نوعیت کو سمجھتے ہوں ، ان کے دل میں خوف خدا ہو اور وہ اداروں کے انچارج بھی میرٹ پر لگائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک ترقی نہ کرے حکمرانوں کی نا اہلیاں ان کے ماتحت ہر ادارے پر اثر انداز ہوتی ہیں بلکل اسی طرح جیسے مچھلی کو بیماری سر سے لگتی ہے“


ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ہلال امتیاز ملٹری نے یونیورسٹی آف گجرات میں لکھاریوں کی ایک ادبی محفل میں طلبا ،مصنفین اور اساتذہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور نے کی ۔ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ نوجوان نسل اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر پاکستان کی قسمت بدل سکتی ہے۔ انہوں نے گجرات یونیورسٹی جس میں 24000 نوجوان زیر تعلیم ہیں اور جن میں 60 فیصد خواتین ہیں کی تعریف کی ۔ لکھاریوں میں شیلڈز اور طلبا میں اسناد تقسیم کرنے کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو لائبریری کیلئے اپنی چار مختلف کتابیں بھی پیش کیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.