چوہدری خورشیدبیگ کی ملک فلک شیر اعوان کی کامیابی پر مبارکباد
ڈھڈیال (مسرت جعفری) سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے حلقہ پی پی 22 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک فلک شیر اعوان کو ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک فلک شیر خان کی کامیابی میں مسلم لیگ ن کے تمام سینئر رہنماؤں ممبر قومی اسمبلی سردار غلام عباس،میجر طاہر اقبال خان، ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی خان، ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیتھی، مہوش سلطانہ راجہ ،ملک شیر یار اعوان بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی دن رات کی کوششوں سے مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر کامیابی حاصل ہوئی ہے اور حلقے کی عوام نے تمام قائدین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک فلک شیر اعوان کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیاہے۔
کوئی تبصرے نہیں