قصبہ رتہ میں وولٹیج کی کمی کو دور کردیا گیا

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) قصبہ رتہ میں وولٹیج کی کمی کو دور کرنے کے لیے لاکھوں روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن کر دی گئی۔گذشتہ ایک طویل عرصہ سے قصبہ میں بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ درپیش تھا خصوصاً گرمیوں میں ٹرانسفارمر کی خرابی معمول بن چکی تھی جس سے اہل دیہہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔اہل دیہہ نے اس مسئلہ کی جانب ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال اور ایکسیئن واپڈا سب ڈویژن ڈھڈیال محسن میمن کی توجہ مبذول کرائی جنہوں نے اس کا فوری نوٹس لیا اور تقریباً 24 لاکھ سے زائد کی لاگت سے نیا 200 کے وی ٹرانسفارمر کی تنصیب اور نئی تاریں ڈال دی گئیں جس سے قصبہ کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ۔سابق ممبر ضلع کونسل چکوال چوہدری غلام صفدر رتہ، چوہدری نگاہ حسین اور اہلیان رتہ نے میجر(ر) طاہر اقبال اور ایکسین واپڈا محسن میمن کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.