سپورٹس گالا چکوال و تلہ گنگ 2024 ء، سوئمنگ کے مقابلے

 


چکوال(نامہ نگار ) سپورٹس گالا چکوال و تلہ گنگ 2024 ء کے سلسلہ میں سوئمنگ کے مقابلے اوپن کیٹیگری، انڈر 16 کیٹیگری اور انڈر 10 ایج کیٹیگری کے سوئمرز کے درمیان فری سٹائل، بٹر فلائی سٹائل،  اور بیک سٹروک سٹائل میں ABCسوئمنگ پول چکوال پر منعقد کرواۓ گئے۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر تھے۔ مجموعی طور پر زیادہ میڈلز جیتنے پر ABC سوئمنگ پول اینڈ اکیڈمی کی ٹیم ونر اور الفا سوئمنگ پول اینڈ اکیڈمی کی ٹیم رنراپ رہی جبکہ بیسٹ سوئمر موسیٰ بٹ رہے۔ پوزیشن حاصل کرنے والے سوئمرز میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چکوال نے میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.