چکوال پریس کلب میں "یوم تکبیر استحکام پاکستان سیمینار" کا انعقاد کیا گیا
سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)،سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک کی زیرصدارت چکوال پریس کلب میں "یوم تکبیر استحکام پاکستان سیمینار" کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی تاریخ میں 28 مئی سب سے اہم دن ہے،28 مئی 1998 کو پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے تمام تر دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیئے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،اسموقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اعزاز ہیکہ میں آج ایک مقدس دن کی مقدس تقریب میں چکوال پریس کلب میں شامل ہوں،میں یوم تکبیر نام کے بانی اختر درویش کو بھی خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ نام تجویز کیا،اس مقدس دن کو میں یہ سمجھتا ہوں کہ آج سے چھبیس سال قبل 1998 میں جب ہم نے انڈیا کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پانچ ایٹمی دھماکے کیے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا تو یہ ہماری پوری قوم کو سمجھنے کی ضرورت ہیکہ یہ دن ہم سب کا ہے اور ہم سب کو یہ دن بحیثیت قوم منانا چاہیئے کیونکہ یہ وطن ہے تو ہم ہیں۔
تقریب سے اختر درویش،محمد خان تترال،چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم،صدر محمد خان عاقل،جنرل سیکرٹری ذوالفقار میر،صفی الدین صفی و دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان کے دفاع،سلامتی اور امن و امان کیلیئے خصوصی دعا مانگی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں