لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم 25 مئی کو ڈھڈیال میں سابق فوجیوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی، سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم مورخہ 25 مئی بروز ہفتہ صبح 11 بجے ڈھڈیال میں " قومی سلامتی کو درپیش خطرات ،یوم تکبیر اور افواج کا کردار" کے موضوع پر سابق فوجیوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔پروگرام کے مطابق سیکٹریری ایکس سروس مین سوسائٹی برگیڈیئر ارشد ایم خان استقبالیہ کلمات کہیں گے۔شہدا کے بچوں کےلئے تعلیمی سہولیات پر برگیڈیئر ظفر احمد ،برائے آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل افضل خان ،ڈپٹی کمشنر چکوال اور دیگر مقررین اظہار خیال کریں گےاور سابق فوجیوں کے مسائل سنیں گے۔وائس ایڈمرل عبد العلیم اختتامی کلمات کہیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم اس موقع پر میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔اختتام پر سابق فوجیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں