افواج پاکستان تکریم سیمنار کی تقریب چکوال پریس کلب میں منعقد ہوئی
افواج پاکستان تکریم سیمنار کی تقریب چکوال پریس کلب رجسٹرڈ میں منعقد ہوئی۔سابق وفاقی وزیر،ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔شرکاء تقریب کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران و جوانوں نے جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔سانحہ 9 مئی کو جس طرح شہداء کی بے حرمتی کی گئی اس میں ملوث شرپسندوں کو سخت سے سخت سزائیں ملنا آج بھی باقی ہیں۔مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی عزت وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا اور ملک دشمن عناصر مسلسل اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ پاکستانی عوام کو گمراہ کرکے افواج پاکستان کے مدمقابل کھڑا کیا جائے اور ایک سیاسی جماعت کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اور اپنے رویے کو بدلی کرنا ہو گا اور اپنے ورکروں کو سیاسی تربیت دینی ہو گی ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال و سابق چیئرمین یونین کونسل ہرچار ڈھاب چوہدری محمد ضمیر خان،ترجمان تحریک خدام اہلسنت والجماعت مولانا فاروق حیدری،مولانا عبداللہ نثار،ملک محمد اقبال،سابق ناظم یونین کونسل ڈھڈیال رانا بشیر سراج،محمد خان تترال،ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اختر بٹ اور صحافتی شخصیات کی بھرپور شرکت۔
کوئی تبصرے نہیں