سپورٹس کلبوں کو رجسٹریش سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کلبوں کو رجسٹریش سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔اس سلسلہ میں اللہ مالک پارک سپورٹس کلب نزد گرلز کالج سبزی منڈی چکوال میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سپورٹس آفیسر طارق محمود نے ڈسٹرکٹ چکوال میں موجودکراٹے،باکسنگ،سوئمنگ،فٹبال اور دیگر کھیلوں کے رجسٹرڈ سپورٹس کلبوں کو سپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیئے۔اس تقریب میں شہیان خالد، محمود قریشی، کیپٹن غلام شبیر،بنارس خان بہادر ٹاؤن شہنشاہ چوک،محمد عمران، عابد تارڑ و دیگر شرکاء نے خصوصی شرکت کی۔یاد رہے الخالد کراٹے رجسٹرڈ کلب تحصیل چوک سے اللہ مالک پارک نزد گرلز کالج سبزی منڈی چکوال شہر سپورٹس کلب منتقل ھوچکا ھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.