چکوال پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران کا ایک مشاورتی اجلاس
چکوال (خصوصی رپورٹ) سینئر صحافی جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب ریجنل یونین آف جرنلسٹس حافظ عبدالغفور منہاس کی زیر صدارت چکوال پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران کا ایک مشاورتی اجلاس نجی ریسٹورنٹ پر منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں مریضوں کو درپیش مسائل غیر ضروری افراد کی وجہ سے ہسپتال کی ساکھ کی تباہی اور دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سینئر صحافی جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب ریجنل یونین آف جرنلسٹس حافظ عبدالغفور مہناس کی زیر صدارت چکوال پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران کا ایک مشاورتی اجلاس نجی ریسٹورنٹ پر منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی علی خان چیئرمین لیگل کمیٹی راجہ فرحت بشیر ایڈووکیٹ نائب صدر قاضی وسیم جانگیر راجہ افتخار احمد شامل تھے مشاورتی اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گائنی وارڈ میں چند لیڈی ڈاکٹرز آنے والی خواتین مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک روا رکھنے کے ساتھ ساتھ نارمل ڈیلیوری کو بھی اپنے نجی کلینک پر شفٹ کر دیتی ہیں جہاں پر 60 سے 70 ہزار روپیہ ایک ڈیلوری پر خرچہ لیا جاتا ہے۔
اس کے بعد دوسرے انتہائی اہمیت کے حامل پوائنٹ کہ بہت سے غیر ضروری افراد اور سابق حکمران جماعت کے سیاسی ٹاؤٹ مافیا ہر وقت ہسپتال میں گھسے رہتے ہیں جبکہ کچھ نام نہاد میبنہ تنظیموں کے خود ساختہ عہدیدار گائنی وارڈ میں نرسنگ سٹاف کوحراساں کرنے اور رجسٹر تک چیک کرتے نظر آتے اجلاس میں یہ متفقہ طور پر طے پایا کہ آمدہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے میٹنگ میں اس مسئلہ کو اٹھایا جائے گا
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں ایم ایس نے جن جن وسائل کی کمی کو تحریری شکل میں محکمہ ہیلتھ پنجاب کو ارسال کیا ہوا ہے ان کی فراہمی کی سفارش کی جائے گی جبکہ ہسپتال میں بلڈ پریشر کی نئی مشین نئی ای سی جی مشین اور دیگر ایکومنٹ کی فراہمی کی سفارش بھی شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں