تلہ گنگ:مسلم لیگ ن لیگ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی مایوس کن کارکردگی کا پول کھل گیا
آمدہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کی مد میں جاری کی جانی والے گرانٹس کی رقوم سامنے آنے پر حلقے کی عوام میں تشویش
ترقیاتی فنڈز کی مد میں جاری کی جانے والی رقوم اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے برابر ہیں، اہلیانِ ضلع تلہ گنگ
تلہ گنگ(شوکت علی ملک سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب کردہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی مایوس کن کارکردگی کا پول کھل گیا، آمدہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کی مد میں جاری کی جانی والے گرانٹس کی رقوم سامنے آگئیں۔ جس میں تلہ گنگ ٹراما سنٹر کی تعمیر کےلیے سالانہ 10200روپے رکھے گئے ہیں، آر ایچ سی لاوہ کی تعمیر کےلیے 12000 روپے سالانہ رکھے گئے ہیں، علاوہ ازیں مختلف بی ایچ یوز کےلیے سالانہ 11000 روپے، جبکہ ڈھرنال ہسپتال کےلیے سالانہ 2000 روپے رکھے گئے ہیں، جوکہ اہلیانِ تلہ گنگ کیساتھ کسی مذاق سے کم نہیں ہیں، اہلیانِ ضلع تلہ گنگ نے ترقیاتی فنڈز کی مد میں جاری کی جانے والی مذکورہ رقوم کو اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے برابر قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے خواب غفلت سے بیدار ہوکر اہلیانِ ضلع تلہ گنگ کو اپنا حق دلوانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے ن لیگ کے فارم 47 کے ایک ممبر قومی اسمبلی اور دو ممبران صوبائی اسمبلی ضلع تلہ گنگ کو تین ماہ میں ترقیاتی فنڈز کی مد میں کوئی میگا پراجیکٹس دلوانا تو دور کی بات، تاحال ضلع تلہ گنگ میں صرف دو ضلعی افسران تعینات نہ کروا سکے۔
کوئی تبصرے نہیں