چکوال،سیشن و سول کورٹس کے متعدد اہلکاران تبدیل چکوال
چکوال: کورٹ رپورٹر قیصر بخاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال محمد عطاء ربانی نے سیشن و سول کورٹس کے متعدد ریڈرز، سٹنںو گرافر،اہلمد اور کمپیوٹرآپریٹرز کے تبادے کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،سینئر سول جج سول ڈویثرن اسداللہ صدیقی کے ریڈر اعجاز حسین کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمد بشیر کے ساتھ تعینات کر دیا،انکی جگہ عمران احمد کو ریڈر تعینات کر دیا،اہلمد محمد تاج جو کہ کافی عرصہ سے ریڈر پروموٹ ہو چکے ہیں انہیں سول جج مدثر حسن کے ساتھ ریڈر تعینات کر دیا گیا ہیے،اہلمد ناصر رضا گوندل کو چوآسیدن شاہ سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمد بشیر کے ساتھ اہلمد تعینات کر دیا ہیے،محمد ولید اہلمد عمران یعقوب کو مسعود الحسن کے ساتھ تعینات کیا گیا ہیے،جبکہ محمد ظہیر کو سول جج مسعود الحسن سے تبدیل کر کے عمران یعقوب کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہیے،سٹینو گرافر غلام عباس محمد اجمل خان کی عدالت سے تبدیل کر کے اے ایس جے سلیم اقبال کے ساتھ تعینات کر دیا،سٹینو گرافر سجاد حسین کو محمد عارف مجاہد کی عدالت سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمد بشیر کے ساتھ تعینات کیا گیا ہیے اس کے علاوہ متعدد کمپیوٹر آپریٹرز اور نائب قاصدوں کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں،تمام تبدیل ہونے والے اہلکاران آئندہ ایک دو روز میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے.
کوئی تبصرے نہیں