ہرڑ چوہان روڈ پر ایک بار پھر کام کا آغاز کردیا گیا

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ہرڑ چوہان روڈ پر ایک بار پھر کام کا آغاز کردیا گیا۔مزکورہ منصوبہ جس پر 15 جولائی 2022 پر کام کا آغاز کیا گیا اور بار بار کی بندش کی وجہ سے ابھی تک صرف 7 کلومیٹر پر بجر ڈالا گیاہے۔اس منصوبے پر اب تقریباً آٹھویں مرتبہ کام شروع کر دیاگیا ہے۔ اکھڑا روڈ جس کی وجہ سے گاڑیوں کے نقصان کے علاؤہ عوام شدید ذلیل وخوار ہورہی ہے لیکن اس منصوبے کی جلد تکمیل کے ابھی تک کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ۔کام کی حالیہ رفتار کو دیکھ کر کچھوے کو بھی شرم آرہی ہے۔ ہرڑ چوہان منصوبہ حکومت پنجاب کا ہے لیکن مرکز اور صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے کے باوجود منتخب نمائندوں نے اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے کوئی خاطر خواہ کوشش نہیں کی جس پر عوام میں شدید ردعمل پایا جا رہاہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.