مسلم یوتھ یونیورسٹی کا شمار اسلام اباد کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر زیارب محمود
مسلم یوتھ یونیورسٹی طلبہ و طالبات کے لیے سیکھنے کے عمل کو اسان اور دلچسپ بنانے کے لیے گامزن ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام یاسین رجسٹرار مائی یونیورسٹی اسلام اباد
ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان اور راجہ وقاص احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ راحت
دور حاضر کے مطابق اردو ڈیپارٹمنٹ میں ہزاروں کتب ارٹیکل اور بہترین لائبریری پر فخر ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عارف فرہاد ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ شعبہ اردو
چکوال میرا دوسرا گھر ہے اور چکوال کے نئے انے والے طلبہ و طالبات کو بالخصوص خوش امدید کہیں گے ۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حکم داد
مسلم یوتھ یونیورسٹی کا سکالر ہونا میرے لیے باعث فخر ہے راجہ وقاص احمد ڈائریکٹر ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان
اسلام اباد (ایجوکیشن رپورٹر سے ) گزشتہ روز ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان کے ڈائریکٹر راجہ وقاص احمد نے ' ای ایس پی پاکستان کے ممبر سکول سربراہان اور اساتذہ کو اسلام اباد کی معروف یونیورسٹی مسلم یوتھ یونیورسٹی کا دورہ کروایا ۔ یہ دورہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حکم داد کی خصوصی دعوت پر کیا گیا ۔ اس دورے کا مقصد اساتذہ کرام کو جدید تعلیمی طریقہ تدریس سے اگاہ کروانا تھا
ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان کا وفد ڈائریکٹر راجہ وقاص احمد کی زیر نگرانی جب یونیورسٹی میں پہنچا تو یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ اس کے بعد معزز فیکلٹی ممبران سے تعارف کرایا گیا ۔ رجسٹرار مائی یونیورسٹی ڈاکٹر غلام یاسین' پروفیسر ڈاکٹر ضیارب محمود' پروفیسر ڈاکٹر روبینہ راحت' پروفیسر ڈاکٹر فاطمہ' پروفیسر ڈاکٹر صفدر ستی' پروفیسر ڈاکٹر عارف فرہاد اور دیگر نے مہمانوں کو خوش امدید کہا ۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی نے اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کی لائبریری لیب اور کلاس روم وزٹ کروائے ۔ ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان کے ممبران کے اعزاز میں یونیورسٹی اڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی ہذا میں 8 پی ایچ ڈی 14 ایم فل 26 بی ایس اور 26 اے ڈی پی پروگرام کروائے جا رہے ہیں. جبکہ یونیورسٹی میں 2500 سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ صرف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 250 سے زائد طلبہ و طالبات اپنے ڈگری پروگرام کی تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان کے ممبران کو یونیورسٹی کیفے ٹیریا میں ضیافت دی گئی ۔ اور تمام شراکا کو گفٹ ہیمپرز بھی دیے گئے ۔ ممبران سکولوں میں زکریا فاؤنڈیشن سکول جنگا کی پرنسپل اور چیئر پرسن ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان میڈم سائمہ انعام ' ایم اے جناح سکول سسٹم چکوال سے راجہ خورشید احمد ' دی ائیڈیل پبلک سکول سے راجہ فضل حق ' ایم اے جناح سکول سسٹم سمن اباد سے چوہدری محمد متین مظہر ' اور ان کے سٹاف نے تقریب میں شرکت کی اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
کوئی تبصرے نہیں