شعبہ انگریزی گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال میں دو ریڈنگ رومز کا افتتاح

 


چکوال (خصوصی رپورٹ) شعبہ انگریزی گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال میں آج دو ریڈنگ رومز کا افتتاح معروف عملی و ادبی شخصیت تابش کمال کے ہاتھوں ہوا۔ تقریب میں چکوال کے صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ افتتاح کے موقع پر ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد بھی ہوا جس سے پریس کلب کے چئیرمین خواجہ بابر سلیم، جنرل سیکرٹری ذوالفقار میراور معروف صحافی ریاض انجم نے بھی خطاب کیا ۔ شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر شاہد آزاد نے ڈیپارٹمنٹ میں جاری بی ایس انگلش پروگرام کی تفضیلات ، دائرہ کار ، کارکردگی اور نتائج کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈیڑھ سال کے دورانئیے میں شعبہ انگریزی نے نصابی اور ہم نصابی میدان میں ضلعی سطح پہ ایک رہنما شعبے کا رول ادا کیا ہے اور امتحانی نتائج کے حوالے سے شعبہ انگریزی ایک نام اور مقام کا حامل قرار پایا ہے۔چئیرمین پریس کلب خواجہ بابر سلیم نے اپنی گفتگو میں چکوال کی تعلیمی ترقی کو اس کے اداروں کے مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلش ڈیپارٹمنٹ پنوال کالج نے واقعی محنت، تدبر اورتفکر سے اپنے آپ کو ایک مثالی شعبہ ثابت کیا ہے جو دوسروں کے لئیے قابل تقلید ہے۔ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار میر نے سربراہ شعبہ اور ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچرز اور ٹیم ٹیچرز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی شعبے کی ترقی کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ معروف صحافی ریاض انجم نے اپنی تقریر میں ریڈنگ رومز کے قیام کو طلبہ و طالبات کے لئیے مفید قرار دیا اور کہا کہ شعبہ انگریزی کا کتابوں ، اور ڈیجیٹل میڈیا کی صورت میں اپنی علیحدہ لائیبریری قائم کرنا نہایت خوش آئند قدم ہے ۔ مہمان خصوصی تابش کمال نے سربراہ شعبہ انگریزی پروفیسر شاہد آزاد کے تحرک اور تعلیمی لگن کو ڈیپارٹمنٹ کی بنیادی اساس تعبیر کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں کتب بینی کی روایت کو فروغ دینے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے ادارے کی مزید ترقی کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں شامل دوسرے معروف سینئر صحافیوں میں ریاض بٹ، شفیق ملک ،علی خان، غضنفر عباسی، کالم نگارمقبول حسین ، ابرار جنجوعہ اور مرتضٰی انجم وغیرہ شامل تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.