ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کو چار نئی ڈائیلسز مشینیں فراہم کردی گئیں
چکوال(نامہ نگار) حکومتِ پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ کے لئے ایک آر او پلانٹ کے ہمراہ چار نئی ڈائیلسز مشینیں فراہم کی گئی ہیں اور اس طرح مذکورہ یونٹ میں آپریشنل ڈائیلسز مشینوں کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے ۔ نئی نصب شدہ مشینوں کا افتتاح ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی خان اور سابق وفاقی سیکریٹری قیصر مجید ملک کے ہمراہ کیا ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی ،ظ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر ، اے سی چکوال ثمینہ بشیر اور ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور افتتاحی تقریب کے مہمانان اعزاز نے ڈائیلسز وارڈ میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر مریضوں نے ادویات کی فراہمی ،صفائی کے عمل اور موافق ماحول میں علاج معالجہ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ سمیت ہیلتھ کیئر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
کوئی تبصرے نہیں