ظلم و جبر سے عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا،سیدطلحہ فاروق
چوآسیدن شاہ (بیوروچیف) سینئر صحافی سیدطلحہ فاروق نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ ظلم و جبر سے عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا میرے خلاف جھوٹے من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ کے بعد پاکستان بھر کی صحافتی تنظیموں،ریجنل یونین آف جرنلسٹ پا کستان ، مزدور یونینز ،نمائندہ تنظیموں ، مشائخ عظام و سول سوسائٹی،وکلاءچکوال ،تلہ گنگ،ڈھڈیال،کلرکہاراور چوآسیدن شاہ کے صحافی بھائیوں کی جانب سے مذمت کی صورت میں میرے حق میں آواز بلند کرنے پر تہہ دل مشکورہوں اور پاکستان بھرکے قومی اخبارات کے نمائندگان کی جانب سے میرے حق میں مذمتی بیانات شائع کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوںاللہ کے فضل و کرم سے اس جھوٹے مقدمہ کے پیچھے چھپے مذموم اوربدکردار چہروں سے نقاب اُتار کر رہیں گے اورانصاف کے حصول کےلئے ہر فورم پر جائیں گے ضلع چکوال دیگر صحافیوں کی طرح میرے ساتھ بھی جو من گھڑت وقوعہ تیار کیا گیا وہ کھل کر عوام کے سامنے ضرور آئے گا تاریخ گواہ ہے۔حق اور باطل کی جنگ طویل ہو مگر فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے تحصیل چوآسیدن شاہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کی نشاندہی اور حقائق پر مبنی خبریں عوام تک پہنچانے کا کام سرانجام دیتے رہیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں