خانقاہ حبیبیہ نقشبندیہ مجددیہ جھنگ کے زیر اہتمام فیض گاہ شریف میں روحانی تربیتی نقشبندی اجتماع


چکوال (نیوز ڈیسک) خانقاہ حبیبیہ نقشبندیہ مجددیہ جھنگ کے زیر اہتمام فیض گاہ شریف میں روحانی تربیتی نقشبندی اجتماع زیر سرپرستی حضرت پیر عبدالرحیم نقشبندی 3مئی 2024؁ء کو منعقد ہوا ۔ اجتماع میں اندرون و بیرون ملک سے مرشد عالم محبوب العارفین حضرت مولانا پیر غلام حبیب نقشبندی ؒ کے خلفائے کرام ، مریدین اور متوسلینِ خانقاہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علمائے کرام ، مشائخ عظام نے خانقاہوں و مدارس کی اہمیت کواجاگر کیا، لوگوں کی اصلاحِ نفس ، ذکر اللہ پر خصوصی لیکچرز دیئے جبکہ اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد بیعت کے ذریعے سلسلہ نقشبندیہ میں داخل ہوئے ۔ آخر میں جانشین مرشد عالم کی وطن عزیز کی سلامتی اور اُمت مسلمہ کیلئے پر سوز دُعا سے اس پر نور اجتماع کا اختتام ہوا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.