9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا،چوہدری ضمیر خان

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال کے سینئر نائب صدر اورسابق چیئرمین یونین کونسل ہرچارڈھاب چوہدری محمد ضمیر خان نے کہا ہے کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ

 اس دن شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جس سے شہداء کے لواحقین اور پاکستانی قوم کے جذبات مجروح ہوئے۔انہوں نے کہا کہ میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے،شہداء ہمارا فخر ہیں اور جو قومیں اپنے شہداء کی عزت نہیں کرتیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔جو جوان اس وقت وطن کے دفاع کے لیے مامور ہیں ان سب کو میں سلام پیش کرتا ہوں، 9 مئی جیسے ہولناک واقعے سے پوری دنیا میں ہمارے ملک کی بدنامی ہوئی۔چکوال شہداء اور غازیوں کی سرزمین ہے افواج پاکستان میں اس وقت بھی سب سے زیادہ چکوال کے جوان دفاع وطن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں میری چکوال کی عوام سے اپیل ہے کہ کل 9 مئی کو شام 5 بجے بھون چوک چکوال میں افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نکالی جانیوالی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.