سانحہ 9 مئی کے حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،غلام صفدر رتہ
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ تحصیل چکوال کے صدر چوہدری غلام صفدر رتہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے سانحہ میں ملوث افراد کو ابھی تک عبرتناک سزانہ ملنے کی وجہ عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور جس طرح توقع کی جارہی رہی تھی کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے گا لیکن حیرت ہے کہ ان ملزمان کے خلاف قانون اس طرح حرکت میں نہیں آیا جس طرح آنا چاہیے تھا تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سوچا بھی نہ جاسکتا۔ چوہدری غلام صفدر رتہ نے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ حملہ آوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں