راولپنڈی بورڈ کی فیسوں کی عدم ادائیگی پر ڈھڈیال سائنس کامرس کالج کے طلبا وطالبات کو رولنمبر سلپس نہ مل سکی
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) راولپنڈی بورڈ کی فیسوں کی عدم ادائیگی پر ڈھڈیال سائنس کامرس کالج کے طلبا وطالبات کو رولنمبر سلپس نہ مل سکی۔جس کی وجہ سے طلباوطالبات پہلا پیپر دینے سے محروم رہ گئے ۔اطلاعات کے مطابق منگل کو مذکورہ کالج کے طلبا وطالبات کا بزنس میتھمیٹکس کامرس کا پیپر اس وقت مس ہوگیا جب ان کو رولنمبر سلپس ایشو نہ ہوسکیں۔ ذرائع کے مطابق ان طلبا وطالبات کا پیپر مس ہونے پر امتحانی بورڈ کے افسران نے تحقیقات کیں اور حقائق کا علم ہونے پر انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ان طلبا وطالبات کو رولنمبر سلپس جاری کر دیں تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو اور وہ بدھ کو اپنا پیپر دے سکیں ۔اس صورتحال کے بارے میں مزید تفصیلات اور موقف جاننے کے لیے متعدد بار پرنسپل کالج سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا موبائل نمبر مسلسل آف تھا۔
کوئی تبصرے نہیں