سانحہ 9 مئی کو تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا،عارف سعیدگوندل
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معروف قانون دان عارف سعید گوندل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کو تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور قوم پاک فوج کے ان عظیم جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا۔عارف سعید گوندل ایڈووکیٹ نے پاک افواج کی ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے ملک میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاک افواج کے ان عظیم شہداءکی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ کے لئے سنہری حروف میں لکھا جائے گا پوری قوم پاک افواج کے شہداءکو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جس دن ملک دشمن عناصر نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یادگار شہداءکی بے حرمتی کی قوموں کی تاریخ میں کچھ ایسے المناک واقعات پیش آتے ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ 9 مئی بھی پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا دلخراش سانحہ ہے جو ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتا ہے جسے شاید کبھی فراموش نہ کیا جاسکے۔
کوئی تبصرے نہیں