سپورٹس گالا چکوال کراٹے اور کک باکسنگ کے مقابلے
چکوال (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر اوصاف نے بتایا ہے کہ سپورٹس گالا چکوال کراٹے اور کک باکسنگ کے مقابلے اللّٰہ مالک سپورٹس کمپلیکس چکوال میں منعقد کرائے گئے جن میں راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال سے کراٹے اور کک باکسنگ کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ کراٹے کے مقابلوں میں مجموعی طور پر چکوال کے الخالد مارشل آرٹس اینڈ وومن ایمپاورمنٹ اکیڈمی نے 8 گولڈ ، 11 سلور اور 6 براؤنز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن ، پاور سوکیوکشن کلب راولپنڈی نے دوسری اور دینہ جہلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کک باکسنگ کے ایونٹس میں تارڑ کک باکسنگ پنجاب نے پہلی پوزیشن ، مددگار کک باکسنگ کلب نے دوسری اور حیدر کک باکسنگ کلب خانپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مذکورہ مقابلوں کے سلسلہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد بھی کیا گیا جس کے دوران مہمان خصوصی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور تحصیل سپورٹس آفیسر کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں اور آ فیشلز میں میڈل ، ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔
کوئی تبصرے نہیں