سپورٹس گالا چکوال و تلہ گنگ 2024ء کے سلسلہ میں فٹبال کا نمائشی میچ
چکوال (نامہ نگار) سپورٹس گالا چکوال و تلہ گنگ 2024ء کے سلسلہ میں فٹبال کا نمائشی میچ ریلوے گراؤنڈ میں چکوال گرین اور چکوال ریڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ پینلٹی ککس پر چکوال ریڈ کی ٹیم ونر قرار پائی ۔ میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر نے میچ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر اوصاف اور دیگر مہمانان کے ہمراہ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر اوصاف نے تقریب تقسیمِ انعامات کی تکمیل پرتمام مہمانوں، کھلاڑیوں اور شائقین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں