وفاوفاقی محتسب کے ڈائریکٹر جنرل کی چکوال میں کھلی کچہری
وفاقی سرکاری اداروں کے خلاف شکا یات سن کر ازالہ کے لئے موقع پر ہی ہدا یات جا ری کیں
چکوال (نامہ نگار) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یات پر وفاقی محتسب سیکریٹیریٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اشفاق احمد اور کنسلٹنٹ میڈیا خالد سیال نے بدھ کے روز یہاں ضلع کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنیں اور وفاقی اداروں کے متعلقہ افسران کو مو قع پر ہی ہدایات جا ری کیں۔ کھلی کچہر ی میں شکایت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، اسٹیٹ لا ئف انشورنس کارپو ریشن اور پاکستان پو سٹ آفس کے علاوہ صو با ئی محکموں کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات پیش کیں۔وفاقی محتسب کے ڈائر یکٹر جنرل نے متعلقہ اداروں کو شکا یات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے بجلی، نا درا اور پاسپورٹ آفس کے دفا تر کے اچا نک دورے بھی کئے اور وہاں پر موجود کسٹمرز کی شکا یات سن کر متعلقہ اداروں کو ہدا یا ت جا ری کیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نےکھلی کچہر ی کے بعد ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک اور پریس کلب چکوال کے صدر اور میڈیا کے نمائند وں سے بھی ملا قا تیں کیں۔
کوئی تبصرے نہیں