30سال بعدزمین کا قبضہ بذریعہ ورانٹ دخل اصل مالک کوواپس مل گیا
چوآ سیدن شاہ ( بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر چکوال اور ADCRچکوال نے 30سال بعدزمین کا قبضہ بذریعہ ورانٹ دخل اصل مالک کوواپس مل گیا تفصیلات کے مطابق سید سخاوت حسین شاہ بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی آبائی زمین واقع موضع دھیدوال جس پر بااثر افراد نے قبضہ کر رکھا تھا مورخہ28مئی 2024کو ڈپٹی کمشنر چکوال اور ADCRکی ذاتی دلچسبی سے حلقہ گرداور شیراز علی اور پٹواری نے موقع پر جاکرورانٹ دخل کاروائی کے بعدزمین کا قبضہ 30سال بعد زمین کے اصل مالک سید سخاوت حسین شاہ بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے حوالے کردیاجس پر مقامی لوگوں نے ڈی سی چکوال اور ADCRچکوال کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں