جدید طریقہ تدریس بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے نہایت اہم ہے، کمانڈر (ر) ڈاکٹر نعیم طارق


چکوال (خصوصی رپورٹ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملہال مغلاں میں معاون فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام 3 دن کی ٹیچرز ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ علی انسٹیٹیوٹ کی طرف سے دی گئی ٹریننگ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملہال مغلاں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھیری سیداں کی 30 خواتین اساتذہ نے تربیت لی۔ اس ٹریننگ کا مقصد اساتذہ کو جدید طریقہ تعلیم سے استوار کرنا تھا۔ ٹریننگ کے تیسرے دن اختتامی تقریب میں معاون فائونڈیشن کی طرف سے جی ایم پروگرامز کمانڈر (ر) ڈاکٹر نعیم طارق اور منظر بشیر نے ٹریننگ میں حصہ لینے والے اساتذہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ معاون فائونڈیشن کی طرف سے ڈاکٹر نعیم طارق نے خصوصی ٹیچرز ٹریننگ سیشن کرایا۔ جب کہ اختتامی تقریب میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ جدید طریقہ تدریس سے ہنر مند اساتذہ ہی طلبا و طالبات کی بہتر طریقہ سے تربیت کر سکتے ہیں۔ علی انسٹیٹوٹ نے سکول انتظامیہ اور معاون فائونڈیشن کے اقدام پر بھرپور داد دی۔ سی ای او ایجوکیشن چکوال ڈاکٹر عبدالوحید اور سینئر ہیڈ مسٹرس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملہال مغلاں ظہور النسا نازش نے معاون فائونڈیشن کی خدمات کو بھرپور الفاظ میں سراہا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.