سیکرٹری یونین کونسل ملکوال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
چکوال:محکمہ اینٹی کرپشن چکوال نے چھاپہ مار کرسیکرٹری یونین کونسل ملکوال کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاجوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منصور مظہر نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی سیکرٹری یونین کونسل ملکوال اختر نے باربر مہر محمد سے ایک نکاح نامہ کی تصدیق شدہ کاپی کے لئے 15ہزار شوت طلب کی تھی وقوعہ کے وقت سیکرٹری یونین کونسل اختر مدعی مقدمہ سے 15ہزار روپے رشوت لے رہا تھا کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مارا اور سیکرٹری یونین کونسل ملکوال اختر کو گرفتار کر کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے تھانہ اینٹی کرپشن میں باربر مہر محمد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں