ڈے کیئر سینٹرز تسلسل کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر قائم کیئے جا رہے ہیں، قراۃ العین ملک
چکوال (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ قراۃ العین ملک نے کہا ہے کہ ہسپتالوں سمیت دیگر سرکاری اداروں میں خواتین ملازمین کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ڈے کیئر سینٹرز تسلسل کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر قائم کیئے جا رہے ہیں تاکہ خواتین ملازمین اوقاتِ کار کے دوران موافق ماحول میں اپنے فرائض مکمل یکسوئی کے ساتھ سر انجام دے سکیں ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز دورہ تلہ گنگ کے موقع پر گورنمنٹ سٹی ہسپتال میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا کہ ہسپتالوں سمیت دیگر سرکاری اداروں میں قائم ڈے کیئر سینٹرز کی طرح گورنمنٹ سٹی ہسپتال کے ڈے کیئر سینٹر میں بھی خواتین ملازمین کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے انتظام کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کے بعد ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کی حفاظت و دیکھ بھال کے ضمن میں کے کیئے گئے انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ تمام تر انتظامی امور احسن انداز میں برقرار رکھے جائیں #
کوئی تبصرے نہیں