ضلع چکوال کے کمپیوٹر اساتذہ کی میجر (ر)طاہر اقبال ملک سے ملاقات
چکوال (میڈیا سیل)ضلع چکوال کے کمپیوٹر اساتذہ نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال ملک (MNA) سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس میٹنگ میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین کمپیوٹر اساتذہ نے شرکت کی۔میٹنگ میں اساتذہ کرام نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل ہر چار ڈھاب جناب چوہدری ضمیر صاحب بھی موجود تھے۔ میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال ملک نے اساتذہ کرام کے مسائل کو بھرپور توجہ سے سنا اور یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے دفتر میں فون کر کے کمپیوٹر اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کی تاکید کی۔اس موقع پر آپ نے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا کہ آپ ہمارے بچوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر کی تعلیم دے رہے ہیں اور آپ ہمارے بچوں کی معمار ہیں۔اساتذہ کرام کی تکالیف کے ازالے کے لئیے ہماری حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔آخر میں تمام اساتذہ کرام نے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال ملک اور چیرمین یونین کونسل ہر چار ڈھاب چوہدری ضمیر کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے اساتذہ کرام کے لئے وقت نکالا اور ان کے مسائل کو نہ صرف سنا بلکہ حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
کوئی تبصرے نہیں