موہڑہ اعوان میں جاں بحق طالب علم کے ساتھ زیادتی یا تشدد کے کوئی ثبوت نہیں ملے

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) موہڑہ اعوان میں جاں بحق طالب علم کے ساتھ زیادتی یا تشدد کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔12 سالہ عبداللّٰہ جہانگیر جو 3 مئی کی شام دینی مدرسہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا اور بعدازاں اس کی نعش 9 مئی کی صبح اس کی گھر سے کچھ ہی فاصلے پر ایک کنویں سے ملی تھی کے پوسٹمارٹم اور دیگر رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے خود کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔ پوسٹمارٹم میں اس پر کسی تشدد یا زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ طالب علم نے خوف کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.