پنجاب حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری کا عمل فوری شروع کرے تاخیری حربوں سےکرپشن کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، حافظ چوہدری غلام علی

 


پنجاب حکومت کی جانب سے گندم خریداری کے احکامات کے باوجود کسانوں کو باردانہ جاری نہ کرنا سرمایہ داروں کو نوازنے کا عندیہ ہے صدر PFP ضلع چکوال


چکوال (پ. ر) پاکستان فلاح پارٹی PFP ضلع چکوال کے صدر حافظ چوہدری غلام علی لکھوال نے کہا کہ پنجاب حکومت سرمایہ داروں اور سہولت کاروں کو نوازنے کا سلسلہ بند کرے اور کسانوں سے گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف بنائے. انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی کا مرحلہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے لیکں ابھی تک کسانوں کو باردانہ جاری نہیں کیا جا رہا اور محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم خریداری میں تاخیری حربےاستعمال کییے جا رہے ہیں جو سرمایہ داروں کو نوازنے کی ایک کڑی ہے سرکاری خریداری شروع نہ ہونے کی وجہ سےکسان اپنے اخراجات چلانے کے لیے اپنی گندم سستے داموں سرمایہ داروں کو بیچنے پر مجبور ہیں 

اںہوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا ہے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.